مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ، کیپ ٹائون بلٹز کا آصف علی، محمد نواز اور وہاب ریاض کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 4 ستمبر 2019 11:19

مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ، کیپ ٹائون بلٹز کا آصف علی، محمد نواز اور وہاب ریاض کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ کے زیر اہتمام دوسری مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ کے سلسلے میں پلیئرز ڈرافٹنگ میں کیپ ٹائون بلٹز نے پاکستانی کھلاڑیوں آصف علی، محمد نواز اور وہاب ریاض کو برقرار رکھا جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم کو خریدار نہ ملا۔ مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چھ فرنچائزز نے کھلاڑیوں کا چنائو کیا۔

(جاری ہے)

کیپ ٹائون بلٹز نے پاکستانی کھلاڑیوں آصف علی، محمد نواز اور وہاب ریاض کو برقرار رکھا جبکہ پاکستان کے محمد عامر اور عماد وسیم سمیت لیام پلنکٹ اور ڈیوڈ میلان کو نظر انداز کر دیا گیا۔ افغانستان کے ابھرتے ہوئے سپنر 17 سالہ وقار سلام خیل کو ٹشوان سپارٹنز نے خرید لیا۔ جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ورنن فلینڈر نے ڈربن ہیٹ کو چھوڑ کر کیپ ٹائون میں شمولیت اختیار کر لی، ڈربن ہیٹ نے ایلکس ہیلز اور روی بوپارا سے معاہدہ کر لیا جبکہ فرنچائز نے ڈیوڈ ملر اور خایا زونڈو کو برقرار رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 04/09/2019 - 11:19:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :