اگر ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم کی جانب سے کھیلتا؟ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک خاتون صحافی نے مزاحیہ ویڈیو وائرل کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 ستمبر 2019 16:28

اگر ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم کی جانب سے کھیلتا؟ ویڈیو وائرل
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 ستمبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاکستان کی جانب سے کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پردھو م مچا رہی ہے ۔ یہ ویڈیو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بعد ہونے کرکٹ مقابلے کی ہے جس میں پاکستان کی کامیابی کے ساتھ ہی ویرات کوہلی بھی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوجاتے ہیں۔اس ویڈیو کو ایک خاتون صحافی نائلہ عنایت نے ٹویٹر پر شیئر کرکے لکھا کہ” پاکستانی ٹیم سری نگر میں کھیل رہی ہے اور ویرات کوہلی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں“۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو2025ءکے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل کی ہے جو سری نگر کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،کمنٹیٹر پاکستانی اوپنر کا تعارف کرواتے ہیں کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی پاکستان کی جانب سے اوپننگ کریں گے،اس کے بعد ویڈیو کا رخ ایک گھر کی جانب ہوجاتاہے جہاں ایک فیملی یہ میچ دیکھ رہی ہوتی ہے، فیملی کی ایک لڑکی دیگر افراد سے کہتی ہے کہ دیکھنا آج ویرات کوہلی ہی میچ جتوائے گا،اس لڑکی کا باپ کہتا ہے کہ ویرات کوہلی پہلے بھارتی ٹیم میں ہوتا تھا ،لڑکی حیرانگی سے پوچھتی ہے کہ کون بھارت؟،اس پر اسکا باپ طنزیہ مسکراتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور صارفین اس پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 05/09/2019 - 16:28:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :