لاستھ ملنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہیٹ ٹرکس کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہفتہ 7 ستمبر 2019 13:48

لاستھ ملنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہیٹ ٹرکس کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) سری لنکا کے کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر لاستھ ملنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہیٹ ٹرکس اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کے کپتان لاستھ ملنگا نے تباہ کن بائولنگ کی بدولت نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ کئی عالمی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لئے، انہوں نے مسلسل چار گیندوں پر 4 کیوی بلے باز میدان بدر کئے، یہ ان کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں دوسری اور مجموعی طور پر پانچویں ہیٹ ٹرک ہے، اس طرح وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچ ہیٹ ٹرکس کرنے والے پہلے بائولر بن گئے ہیں، اس میچ میں انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بائولر بن گئے ہیں، لاستھ ملنگا نے دوسری بار چار گیندوں پر 4 وکٹیں لینے کا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، اس قبل انہوں نے 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم انٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہیٹ ٹرکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 13:48:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :