یوم دفاع پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ میجر شبیر شریف نشان حید رالیون کے نام

ہفتہ 7 ستمبر 2019 18:27

یوم دفاع پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ میجر شبیر شریف نشان حید رالیون کے نام
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جانے والے ’’یوم دفاع پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر الوین نے جیت لیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیسٹیول میچ واھد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے کھلاڑیوں پر مشتمل میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر الیون بمقابلہ غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے کھلاڑیوں پر مشتمل پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر الیون کے مابین کھیلا گیا دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا کانٹے دار مقابلے کے بعد1پوائنٹ سے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر الیون نے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالرشید، رضوان احمد، محمد شمیم، حسنین اور عبداللہ جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے ملک ناصر، جمیل احمد، عارف اعوان ایڈوکیٹ اور غفور شاہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر کورٹ میں موجود شائقین شوٹنگ بال نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی، میچ سے قبل شوٹنگ بال کھلاڑیوں نے دفاع وطن کے جانثاروں اور جنگ ستمبر کے شہدائوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کی۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد، سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سلیم خمیسانی، سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ، کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی، کراچی کے سابق سیکریٹری ہدایت اللہ لاشاری، غلام عباس ایڈوکیٹ، غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے روح رواں عبدالحق، اور دیگر موجود تھے۔

شاہدہ پروین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے شہداء ہماری آنکھوں کے تارے ہیں ہم ان کی عظیم قربانیوں کو بھلا نہیں سکتے ہماری مستقبل کو محفوط بنانے کے لئے اپنا آج قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کا دن 6 ستمبر دافاع وطن کے اُن عظیم مجاہدوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے قوم اپنے عظیم مجاہدوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہمارے شہداء ہماری اثاثہ ہیں غلام محمد خان نے کہاکہ دفاع وطن کے شہداء کے مشن کی تکمیل تک ہماری جد وجہد جاری رہے گی آج کھلاڑی اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم مادر وطن کے تحفظ کے لئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک وطن کے تحفظ کی جنگ لڑتے رہیںگے۔

وقت اشاعت : 07/09/2019 - 18:27:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :