سٹیو سمتھ نے انضمام الحق کا13سال پرانا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا
کسی بھی ٹیم کیخلاف مسلسل زیادہ نصف سنچریاں بنانےوالے بلے باز بن گئے
ذیشان مہتاب ہفتہ 14 ستمبر 2019 15:51
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2019ء) آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سٹیو سمتھ نے سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کا13سال پرانا کسی ایک ٹیم کے خلاف مسلسل نصف سنچریاں سکور کرنے کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انضمام الحق نے انگلینڈ کے خلاف2001ءسے2006ءکے درمیا ن مسلسل 9نصف سنچریاں سکور کی تھیں اور سٹیو سمتھ نے اوول میں کھیلے جارہے پانچویں ایشز ٹیسٹ میں مسلسل10ویں نصف سنچری سکو ر کرکے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑا۔اس فہرست میں تیسرا نام سابق ویسٹ انڈیزکپتان کلائیو لائیڈ کا ہے جنہوں نے 1980ءسے 1984ءکے دوران انگلینڈ کے خلاف مسلسل 9نصف سنچریاں سکور کی تھیں ، سابق جنوبی افریقہ آل راﺅنڈر جیک کیلس نے پاکستان کے خلاف 2007ءسے 2010ءکے دوران مسلسل 8نصف سنچریاں سکور کیں جب کہ سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے 2009ءسے 2014ءکے دوران بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل 8مرتبہ ففٹی پلس سکور بنایا ۔
سٹیو سمتھ رواں ایشز سیریز میں کیریئر کی بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں اور مانچسٹر میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں ان کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 18 سال بعد انگش میدانوں میں ایشز ٹرافی پر قبضہ برقرا ر رکھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 15:51:30
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا