ورلڈ کپ کے دوران شعیب ملک کے شیشہ کیفے جانے کیخلاف درخواست، سندھ ہائی کورٹ کا پی سی بی کو نوٹس

پیر 16 ستمبر 2019 19:37

ورلڈ کپ کے دوران شعیب ملک کے شیشہ کیفے جانے کیخلاف درخواست، سندھ ہائی کورٹ کا پی سی بی کو نوٹس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے شعیب ملک کی اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے شعیب ملک کے اپنے اہل خانہ اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، پی سی بی، آئی سی سی اور ٹینس فیڈریشن شعیب ملک، ثانیہ مرزا، وینا ملک، امام الحق اور وہاب ریاض کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف تھا کہ بھارت کے خلاف اہم ترین میچ سے پہلے رات کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹر شیشہ بار میں انجوائے کرتے رہے اور اگلے دن اہم میچ ہار گئے۔ ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں جاسکا،دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا۔ ورلڈ کپ کے اہم میچزمیں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی، فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر پی سی بی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 19:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :