بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

منگل 17 ستمبر 2019 16:02

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا
موہالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بدھ کو موہالی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائیگا، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جو دھرم شالا میں کھیلا جانا تھا بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کوئنٹن ڈی کاک کرینگے ۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 16:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :