سرفرازاحمد ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑ دیں:ظہیر عباس

سرفراز کو صرف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان بنانے کا فیصلہ درست ہی:ایشین بریڈمین

منگل ستمبر 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو صرف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان بنانے کا فیصلہ درست ہے۔ سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران 72سالہ ایشین بریڈ مین نے کہا کہ موجودہ دور میں تینوں فارمیٹ کی کپتانی مشکل ہے۔

سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کی دوہری ذمہ داری ان کے اختیارات کو بہت زیادہ کر نے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

مصباح ایک طرح سے بورڈ کے چیئرمین بن گئے ہیں۔ مصباح کو تین برس تک ذمہ داری سونپنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ عہدوں کی معیاد دو برس ہونی چاہیے۔ کارکردگی کی بنیاد پر معیاد میں توسیع ہوتی رہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

ظہیر عباس نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ پر پی سی بی سخت قوانین بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی فیس میں اضافہ کیا جائے تاکہ ٹیسٹ کھیلنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم سے امید ہے اچھے نتائج ہیں۔ نئے نظام سے کھلاڑی متاثر ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بند کر دینے سے کھلاڑیوں کی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/09/2019 - 23:53:34

Your Thoughts and Comments