عثمان شنواری نے اظہر محمود کی کوچنگ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے

اظہر محمود صرف ٹی ٹونٹی کوچ تھے، وقار تینوں فارمیٹس میں رہنمائی کرسکتے ہیں:پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 ستمبر 2019 16:15

عثمان شنواری نے اظہر محمود کی کوچنگ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2019ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری نے اظہر محمود کو صرف ٹی ٹونٹی میچ کا باﺅلنگ کوچ قرار دیدیا۔قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں عثمان شنواری نے کہا کہ سابق آل راﺅنڈر نے زیادہ تر ٹی ٹونٹی لیگز کھیلی ہیں، وہ عام طور پر ہمیں مختصر فارمیٹ کے میچز میں سلو بال اور یارکرز کے استعمال کا بتاتے تھے جب کہ نئے باﺅلنگ کوچ وقار یونس تینوں فارمیٹس میں بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں، ان سے سیم اور سوئنگ کا طریقہ سیکھنے کی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میں جب بھی کھیلا ہمیشہ عمدہ کارکردگی دکھانا چاہی،زندگی میں نشیب وفراز آتے ہیں البتہ میں مجموعی کارکردگی سے خوش ہوں، میں مصباح الحق کی کپتانی میں کھیل چکا اور ان سے بہت کچھ سیکھا، انھوں نے پری سیزن کیمپ میں بھی کافی مدد کی۔ایک سوال پر شنواری نے کہا کہ ماضی میں بھی سری لنکاکے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی،کوشش ہے کہ اس بار بھی دونوں فارمیٹ کے میچز میں اچھا پرفارم کروں۔ یاد رہے کہ اظہر محمود کے دو ر میں قومی باﺅلرزنے ٹی ٹونٹی میں تو عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تاہم ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کم نہیں ہوسکی تھیں ۔                                                                                  
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 16:15:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :