پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی زبان بندی کردی
سنٹرل کنٹریکٹ معاہد ہ 16صفحات پرمشتمل ،11رکنی ٹیم ،5ریزروکھلاڑیوں کو میچ فیس ملے گی،بغیر اجازت میڈیا سے گفتگو پر پابندی
ذیشان مہتاب ہفتہ 21 ستمبر 2019 16:55
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21ستمبر2019ء) پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کوسنٹرل کنٹریکٹ دےدیا جو 16 صفحات پر مشتمل ہے ،کھلاڑی ایک ہفتے میں معاہدے پر دستخط کرنے کے پابند ہوں گے ،کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کے ساتھ اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت یکم جولائی 2019 ءسے 30 جون 2020 ءتک ہوگی ،جس کے دوران کھلاڑی فٹنس لیول برقرار رکھنے کے پابند ہونگے ا ورکوئی بھی کھلاڑی پی سی بی کی اجازت کے بغیرمیڈیاسے گفتگو نہیں کرسکے گا ،انٹرویوز دینے اور آرٹیکل لکھنے پربھی پابندی ہوگی۔کھلاڑیوں پر بغیر اجازت بیرون ملک لیگز کھیلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پہلی مرتبہ 11 رکنی ٹیم کے علاوہ 5 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی میچ فیس ملے گی۔
فرسٹ الیون کے چار روزہ میچ میں 11 رکنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو 75 ہزار روپے میچ فیس ملے گی جبکہ 5ریزرو کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔سیکنڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے میچ فیس ملے گی اور 5ریزرو کھلاڑیوں کو 12 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔ ون ڈے کرکٹ میں فرسٹ الیون کی ٹیم کو 40 ہزار روپے میچ فیس ملے گی اور ریزرو کھلاڑیوں کو 16 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔سیکنڈ الیون میں شامل 11 رکنی ٹیم کو 15 ہزار روپے میچ فیس دی جائیگی اور ریزرو کھلاڑیوں کو 6 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔ٹی ٹونٹی میں فرسٹ الیون کے 11 کھلاڑیوں کو15 ہزار اور ریزرو کھلاڑیوں کو چھ ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔ٹی ٹونٹی سیکنڈ الیون میں 11 رکنی ٹیم کو 15 ہزار روپے اور ریزرو کھلاڑیوں کو چھ ہزار روپے فی میچ ملیں گے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 16:55:59
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
-
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
زمبابوے نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام چُک بال میچ پاکستان وائیٹ نے جیت لیا
-
وفاقی دارالحکومت میں نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
سنٹرل ایشیا والی بال لیگ کے مزید3 میچز آج پیر کو کھیلے جائیں گے