آئی سی سی نے بھارتی کپتان کوہلی کو وارننگ جاری کردی، ایک منفی پوائنٹ بھی دے دیا گیا

کوہلی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے، کوہلی کے منفی پوائنٹس کی تعداد 3 ہو گئی: آئی سی سی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 23 ستمبر 2019 21:36

آئی سی سی نے بھارتی کپتان کوہلی کو وارننگ جاری کردی، ایک منفی پوائنٹ بھی دے دیا گیا
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23ستمبر 2019ء) آئی سی سی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو وارننگ جاری کردی ہے اس کے ساتھ ہی انہیں ایک منفی پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق کوہلی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے، کوہلی کے منفی پوائنٹس کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سرزنش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان کوہلی جنوبی افریقہ کے بلے باز بیورن ہینڈرکس سے جان بوجھ کر نامناسب طریقے سے ٹکرائے تھے جس پر آئی سی سی نے ان کی سرزنش کی ہے۔ آئی سی سی نے کوہلی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوہلی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں جس پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی انہیں دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر2017 سے ڈی میرٹ پوائنٹ کا قانون متعارف کروائے جانے کے بعد سے لے کر اب تک کوہلی کے منفی پوائنٹس کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ کے پانچویں اوور کے دوران ویرات کوہلی رن لیتے ہوئے جان بوجھ کر جنوبی افریقی باؤلر ہینڈرکس کے کندھے سے ٹکرائے تھے اور فیلڈ پر موجود امپائرز نے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔

کوہلی نے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے دی گئی اس سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ خیال رہے لپ اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 21:36:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :