تیسرا ون ڈے، قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

عابد علی، محمد حسنین اور آصف علی کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 اکتوبر 2019 11:36

تیسرا ون ڈے، قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 اکتوبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسراا میچ بدھ کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو مہمان ٹیم پر 1-0کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ہونا تھا جو بارش کے منسوخ کر دیا گیا تھا ،موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا اور دوسرا ون ڈے میچ 30 ستمبر کو کھیلا گیا جس میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 67رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔پاکستانی ٹیم میں اس میچ کیلئے تین تبدیلیاں متوقع ہیں اور عابد علی، فاسٹ باﺅلر محمد حسنین اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/10/2019 - 11:36:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :