وزیراعظم سے وسیم اکرم کی ملاقات،باہمی دلچسپی و کرکٹ کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 7 اکتوبر 2019 23:25

وزیراعظم سے وسیم اکرم کی ملاقات،باہمی دلچسپی و کرکٹ کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان سے سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور کرکٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کرکٹ سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔واضح رہے کہ وسیم اکرم وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے وسیم اکرم کو کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا رکن بھی مقرر کر رکھا ہی
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 23:25:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :