برطانیہ کا حصہ، آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے اگلے سال دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا
گرین شرٹس کا جولائی 2020ءمیں دورہ آئرلینڈ پہلے ہی شیڈول ہے
ذیشان مہتاب جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:34
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اکتوبر2019ء) پاکستان کے دورے پر آئے آئرلینڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ حکام نے پی سی بی کے عہدیداروں سے ملاقات میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں تعاون کا یقین دلادیا۔کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین راس میکولم، چیف ایگزیکٹو وارن ڈیوٹرم اور انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ دیکھا۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی مہمانوں کو سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آفیشلز نے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، گرین شرٹس کا جولائی 2020ءمیں دورہ آئرلینڈ پہلے سے ہی شیڈول ہے۔ بورڈ حکام سے ہونے والی اس ملاقات میں آئرش حکام نے اگلے برس پاکستان میں ٹیم بجھوانے کا عندیہ دیتے ہوئے اس بات پراتفاق کیا کہ اس سلسلے میں فیوچر ٹورز پروگرام میں سے کوئی ونڈو تلاش کرنا ہوگی۔
اس معاملے پر مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے بحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں زبردست ہیں۔ اسی طرح اعتماد بڑھتا رہا تو پاکستان میں ایک بارپھر پہلے کی طرح ٹیمیں آکر ضرور کھیلیں گی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 14:34:29
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا