قومی ٹیم ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرسوں کویت روانہ ہوگی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:07

قومی ٹیم ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرسوں کویت روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالرحمن نے کہا ہے کہ7 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) ہفتہ کو کویت روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا ، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکاؤ شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں تین کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں محمد صالح، احمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دنیال شاہ اور ساجد شاہ شامل ہیں ، ٹیم کے ہمراہ خواجہ احمد بطور منیجر ہوںگے۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 13:07:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :