نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے مابین میچ منسوخ کردیا گیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:48

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے مابین میچ منسوخ کردیا گیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) :نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے مابین میچ منسوخ کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث پلینگ فیلڈ کھیل کے لئے موزوں نہ ہونے پر نیشنل ٹی ٹونٹی کے چھٹے روز سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے مابین کھیلا جانیوالا دسواں میچ منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق ایمپائرز کی جانب سے پلیئنگ فیلڈ کو کھیل کے لئے غیر موزوں قرار دئیے جانے پر پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے میچ منسوخ کردیا ۔لیگ سسٹم کے تحت دونوں ٹیموں کے ایک ، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے ۔پی سی بی کے میڈیا کوارڈینٹر نیشنل ٹی ٹونٹی احسن افتحار ناگی کے مطابق کے پلیئنگ فیلڈ کو خشک کیا جارہا اور امید ہے کہ دوسرا میچ بروقت شروع ہوگا ۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 18:48:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :