ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کے لئے مضبوط ٹیم کا چنائو کیا گیا ،ٹیم ایونٹ میں شاندار کاکردگی مظاہرہ کرے گی،اعجاز الرحمن

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز ارحمن نے کہا ہے ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کے لئے مضبوط ٹیم کا چنائو کیا گیا ہے اور ٹیم ایونٹ میں شاندار کاکردگی مظاہرہ کریگی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ 7 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے کویت پہنچ چکی ہے اور کھلاڑیوں نیوہاں پر پریکٹس میچ بھی کھیلے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشین ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ شروع ہوچکی ہے اور مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور امید ہے کہ کھلاڑی ایشین چمپئن شپ میں شاندار کاکردگی مظاہرہ کرے کریں گے اور ان کھلاڑیوں نے قومی ایونٹس کے علاوہ تربیتی کیمپ میں بھر تیاری کر رکھی ہے اور چمپئن شپ میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ رہے ہیں جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا ، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکائو شامل ہیں،چمپئن شپ میں مختلف تین کیٹیگریز کے مقابلے رکھے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں محمد صالح،ا حمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دنیال شاہ اور ساجد شاہ شامل ہیں ، ٹیم کے ہمراہ خواجہ احمد بطور منیجر ہیں، یہ چمپئن شپ 30 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 20/10/2019 - 15:35:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :