بابر اعظم، فہیم اشرف اور عمر اکمل کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی

تینوں کھلاڑی پابندی کے باجود سٹیڈیم میں پتنگ بازی کرتے رہے

پیر 21 اکتوبر 2019 21:57

بابر اعظم، فہیم اشرف اور عمر اکمل کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) سینٹرل پنجاب کے کپتان اور نومنتخب ٹی ٹونٹی قائد بابر اعظم، فہیم اشرف اور عمر اکمل نے سٹیڈیم میں موج مستیاں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں بابراعظم، فہیم اشرف اور عمر اکمل اقبال سٹیڈیم ،فیصل آباد میں پتنگ بازی کرتے رہے، ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پتنگ بازی پر پابندی لگا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ نہیں ہوسکا تھا، میچ نہ ہونے کے فیصلے کے بعد تینوں کھلاڑی پتنگ بازی سے لطف اٹھاتے رہے۔نئے قومی کپتان کو پتنگ بازی کرتے دیکھ کر شائقین نے خوشی سے نعرے لگائے۔ادھر نیشنل ٹی ٹونٹی میں ناردرن ایریا نے خیبرپختونخوا کو 7 وکٹوں سے شکست دی، بارش کے باعث ناردرن ایریا کو 135 کی بجائے 101 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ناردرن ایریا نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 اوورز میں حاصل کرلیا، ناردرن ایریا کے فاسٹ بولر محمد موسی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،محمد موسی نے 38 رنز دیکر خیبرپختونخوا کے 4 کھلاڑی شکار کیے، ایونٹ میں 21 اکتوبر کو سندھ اور سدرن پنجاب مدمقابل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 21:57:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :