طویل عرصے بعد محمد عرفان کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا

طویل قامت فاسٹ باولر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث کافی عرصے سے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے تھے، اب آسٹریلیا کیخلاف کھیلتے نظر آئیں گے

muhammad ali محمد علی پیر 21 اکتوبر 2019 20:13

طویل عرصے بعد محمد عرفان کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اکتوبر2019ء) طویل عرصے بعد محمد عرفان کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، طویل قامت فاسٹ باولر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث کافی عرصے سے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے تھے، اب آسٹریلیا کیخلاف کھیلتے نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق طویل قامت فاسٹ باولر محمد عرفان کی برسوں بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

محمد عرفان اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث کئی سالوں سے قومی ٹیم سے باہر تھے۔ تاہم مصباح الحق نے آسٹریلیا ممکنہ فاسٹ وکٹس کے باعث محمد عرفان کو دورہ آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ پیر کے روز دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،سابق کپتان سرفراز احمد کسی بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے،خوشدل شاہ اور موسی پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ نسیم شاہ اور کاشف بھٹی پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بن گئے ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کو چ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں سیریز ہمیشہ بڑی اہم رہی ہیں،آسٹریلیا کو ہرانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں ،ہماری حکمت عملی ہی یہی ہے کہ نوجوانوں پر اعتماد کریں،نسیم شاہ اور موسیٰ خان کا اس وقت بڑا نام چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخاب احمد، حماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اوروہاب ریاض شامل ہیں ۔

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 20:13:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :