آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی ٹرافی تھیبہ شوٹنگ بال کلب ٹنڈوالہیار نے اپنے شوکیس کی زینت بنا لی

منگل 22 اکتوبر 2019 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ الحبیب شوٹنگ بال کلب جامشورو کے زیراہتمام شاہ لطیف اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، ٹورنامنٹ میں سندھ کی 16 نامور ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا فائنل تھیبہ شوٹنگ بال کلب ٹنڈوالہیار اور الجبار شوٹنگ بال کلب نوابشاہ کے درمیان کھیلا گیا جس کا فائنل تھیبہ شوٹنگ بال کلب ٹنڈوالہیار نے الجبار شوٹنگ بال کلب نوابشاہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے نام کر لیا فائنل میچ کا اسکور 16-10 رہا ، فاتح ٹیم تھیبہ کلب کی جانب سے غلام عباس، مختیار علی ، اعجاز احمد، حافظ توقیر اور غلام علی نے شاندار کھیل پیش کیا خاص طور پر غلام عباس کا کھیل قابل دید تھا، ناکام ٹیم الجبار کلب کے سید محمد علی شاہ، کامران، عبدالکریم، نوردین شاہ اور جبار ڑاہری نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا ، فائنل اور تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سندھ ٹیکس بورڈ و صدر پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن آغا سہیل پٹھان نے انعامات تقسیم کیے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم تھیبہ کلب کے کپتان غلام عباس اور اعجاز احمد کو ونر ٹرافی اور کیش پرائز اور الجبار شوٹنگ بال کلب کے کپتان سید محمد علی شاہ اور محبوب میمن کو رنر ٹرافی اور کیش پرائز اور ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر غلام عباس اور محمد علی شاہ کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، مہمان خصوصی نے اپنی جانب سے شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر آرگنائزنگ کمیٹی کو 50000 ہزار ونر ٹیم کو 10000 ہزار اور رنر ٹیم کو 5000 کیش انعام پیش کیا اس موقع پر اعجاز احمد ملاح، سیکریٹری پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن سید مدد علی شاہ، سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن قیصر علی جتوئی، امیر احمد ابڈیجو ، سردار عبدالشکور تھبو، عبدالصبور پٹھان، جاوید میمن،غلام رسول سہتو، ہدایت اللہ لاشاری اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

وقت اشاعت : 22/10/2019 - 16:48:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :