قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھا راؤنڈ کا پہلا روز مکمل ہوگیا ، معاذ، سلمان ،اویس عابد کی ففٹی

اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کے 180 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنالیے سدرن پنجاب بلوچستان کے 134رنز کے جواب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنانے میں کامیاب رہی، اسپنر حارث جاوید خان نے 7وکٹیں حاصل کیں

منگل 22 اکتوبر 2019 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھا راؤنڈ کا پہلا روز مکمل ہوگیا ، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کے 180 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنالیے ہیں،سندھ کے اسپنرز رضاالحسن اور آرش علی خان کے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،خیبرپختونخوا کے معاذ صداقت اور سلمان خان جونیئر نصف سنچریاںبنانے میں کامیاب رہے ،سدرن پنجاب کے اسپنر حارث جاوید خان نے 7وکٹیں حاصل کیں ،ناردرن کے آلراؤنڈر مبصر خان اور مڈل آرڈر بلے باز اویس عابد نے بھی ففٹی کرلی،سنٹرل پنجاب کے غفران ہادی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کے 180 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنالیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سندھ کے اسپنرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آلراؤنڈر معاذ صداقت نے 69 اور مڈل آرڈر بلے باز سلمان خان جونیئر نے 59 رنز بنائے تاہم خیبرپختونخوا کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

سندھ کے اسپنرز رضاالحسن نے 42 رنز کے عوض کے 4 اور آرش علی خان نے 42 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنزبنالیے ہیں۔ اوپنر مبشر نواز نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔دوسری جانب ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کے 134رنز کے جواب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالیے ہیں۔

اس سے قبل سدرن پنجاب کے اسپنر حارث جاوید کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے بلوچستان کی پوری ٹیم محض 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد جنید 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے حار ث جاوید نے 71 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کے بلے باز بھی پہلی اننگز میں متاثر کن کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔

سنٹر ل پنجاب نے دن کے اختتام پر 68 رنز بنائے ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔بلوچستان کی جانب سے ابو ہریرہ اور محمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کے 231 رنز کے جواب میں 1وکٹ کے نقصان پر 29رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن نے آلراؤنڈر مبصر خان اور اویس عابد کی نصف سنچریوں کی بدولت 231رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مبصر خان نے 75 اور اویس عابد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کے اسپنر نی42رنز کے عوض کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے دن کے اختتام پر1وکٹ کے نقصان پر 29رنزبنالیے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 23:25:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :