قومی انڈر 19تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ کا دوسرا روز مکمل

سدرن پنجاب نے بلوچستان کو شکست دے دی، حارث جاوید کے میچ میں 11شکار سندھ کے اسپنر آرش علی خان کی خیبرپختونخوا ہ کیخلاف عمدہ بالنگ،مبصر خان اور عاکف خان کی 4،4 وکٹوں نے میچ میں ناردرن کی پوزیشن مستحکم کردی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپورمیں پہلی اننگز میں خسارے کا شکار سدرن پنجاب نے اسپنر حارث جاوید کی شانداربالنگ کی بدولت بلوچستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے دوسرے روز سدرن پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں79پر ڈھیر ہوگئی۔ 55رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کاآغاز کرنے والے بلوچستان کے بلے بازایک بار پھر سدرن پنجاب کے اسپنرز کے سامنے بے بس دیکھائی دئییاور پوری ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسری اننگز میں 4وکٹیں حاصل کرنے والے حارث جاوید نے میچ میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سدرن پنجاب نے 172رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر میچ کے دوسرے روز ہی حاصل کرلیا۔ اوپنر باسط علی کے ناقابل شکست 107 رنز کی بدولت فاتح ٹیم نے 46ویں ا وور میں ہدف حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 134 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا ہ کی ٹیم دوسری اننگز میں تاحال 37 رنز کے خساریکا شکار ہے اور اس کے 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ اس سے قبل اوپنر طحہ محمود کے 91 اور محمد طحہ کے 51 رنز کی بدولت سندھ نے پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا کے عامر خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

140 رنز کے خسارے سیدوسری اننگز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا ہ کی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں۔ پہلی اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے سندھ کے اسپنر آرش علی خان نے دوسری اننگز میں اب تک چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ادھر رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں ناردرن کودوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب پر 121 رنز کی برتری حاصل ہے تاہم اس کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی۔

اس سے قبل اوپنر محمد حریرہ کے 49اور زین بن فاروق کے 47رنز کی بدولت سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 214 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ ناردرن کے مبصر خان اور عاکف خان نے 4،4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 17 رنز کی سبقت سیدوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کے اویس قربان اب تک 4 کھلاڑیوں کوآئوٹ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں231 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 23:51:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :