قائداعظم ٹرافی،سنٹرل پنجاب کو ناردرن کے خلاف دوسری اننگز میں مجموعی طورپر172 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی

منگل 5 نومبر 2019 22:03

قائداعظم ٹرافی،سنٹرل پنجاب کو ناردرن کے خلاف دوسری اننگز میں مجموعی طورپر172 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) :قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنالیے ۔سنٹرل پنجاب کو ناردرن کے خلاف دوسری اننگز میں مجموعی طورپر172 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری میچ کے دوسرے روز سنٹرل پنجاب کو ناردرن کے خلاف دوسری اننگز میں مجموعی طورپر172 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

رضوان حسین اور عمر اکمل دوسری اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے 226 رنز کے جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حماد اعظم نے 52 اور عمرامین نے 42 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ ناردرن کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ سنٹرل پنجاب کے اسپنرز ظفر گوہر اور بلال آصف کی ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے۔

پہلی اننگز میں ظفر گوہر نے 54 رنز کے عوض 4 اور بلال آصف نے 57 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اعزاز چیمہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 35 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے دوسرے روز بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنالیے ہیں۔ رضوان حسین 69 اور عمر اکمل 53 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پہلی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کے اسپنر نعمان علی دوسری اننگز میں تاحال 1وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 22:03:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :