قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے نویں راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل
بلوچستان کے گلریز صدف اور تیمور علی کی نصف سنچریاں، سدرن پنجاب کے اسپنر علی عثمان کے 5شکار
جمعرات 14 نومبر 2019 20:52
(جاری ہے)
دوسری جانب سدرن پنجاب نے سندھ کے 328 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں1وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنالیے ہیں۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو پوری ٹیم 328 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سندھ کی جانب سے احسان علی اور ولید احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ احسان علی 70 اور ولید احمد 51 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے 64 رنز جوڑے۔ سدرن پنجاب کے اسپنر علی عثمان نے 5 اور ذوالفقار بابر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ 328 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب کے اوپنر انس مصطفیٰ پہلی اننگز میں10 کے انفرادی اسکور پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ مختار احمد 15 اور علی عثمان 1 اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔
ادھر اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں خیبرپختونخوا نے سنٹرل پنجاب کے خلاف 3وکٹوں کے نقصان پر 163 رنزبنالیے ہیں۔ کم روشنی کے باعث میچ کے پہلے روز صرف 41 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ خیبرپختونخوا کے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مصدق احمد اور محسن خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 79 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مصدق احمد 45 اور محسن خان 44 رنزبناکر آوٴٹ ہوگئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے کامران غلام نے نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 51 کے انفرادی اسکور سے اکبر بادشاہ کے ہمراہ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے تینوں وکٹیں اسپنر احمد صفی عبداللہ نے حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 14/11/2019 - 20:52:02
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا