لیگ سپنر یاسر شاہ 29سال بعدایڈیلیڈ کے میدان پر سنچری بنانے والے پاکستانی بلے باز بنے

پیر 2 دسمبر 2019 22:21

لیگ سپنر یاسر شاہ 29سال بعدایڈیلیڈ کے میدان پر سنچری بنانے والے پاکستانی بلے باز بنے
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچوں میں اننگز کی شکست سے دوچار کر کے سیریز وائٹ واش کر دی ہے۔قومی ٹیم سیریز کے دوران تمام شعبوں میں متاثرکن کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکی اور ناتجربہ کار کھلاڑیوں کیساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی اپنا تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ گیند سے کارکردگی تو نہ دکھا سکے البتہ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری سکور کر کے ناصرف قومی بلے بازوں کو آئینہ دکھایا بلکہ اپنا نام ایڈیلیڈ اوول کے آنر بورڈ میں بھی درج کروا لیا ہے۔یاسر شاہ نے مشکل وقت میں بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے اور یہ سنگ میل عبور کرنے میں بابراعظم نے بھی اپنا کردار ادا کیا البتہ دونوں ٹیم کو عبرتناک شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم آل را?نڈر عمران خان نے 1990ئ میں اس گرائونڈ پر اپنا بہترین ٹیسٹ سکور 136رنز بنا یا تھا اور اسی مقابلے میں وسیم اکرم نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی تھی۔
وقت اشاعت : 02/12/2019 - 22:21:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :