ویمنز سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ایک روزہ میچ بارش کی نذرہوگیا
کوالالمپور میں بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگی
ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:16
کنرارا اوول میں کھیلے جانے والے آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنرز ناہیدہ خان اور جویریہ خان نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بیٹرز کے درمیان 96 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی جو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ریکارڈ شراکت ہے۔ ناہیدہ خان نے 55 اور جویریہ خان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں اوپنرز کے پویلین واپس لوٹتے ہی میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور محض 49 رنز پر 8 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئیں۔
37.4اوورز کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے 4 اور شرب سول نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
(جاری ہے)
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 17:16:03
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد کے بھائی انتقال کر گئے، آبائی شہر مردان میں سپرد خاک