پی ایس ایل میں پہلی بار آئی پی ایل طرز کی تبدیلی کا فیصلہ

ایک دن میں ایک شہر میں دو میچ نہیں ہوں گے،ایک دن میں کراچی میں شام کو میچ ہوگا ، اسی رات دوسرا میچ لاہور میں کھیلا جائیگا

بدھ 1 جنوری 2020 21:28

پی ایس ایل میں پہلی بار آئی پی ایل طرز کی تبدیلی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2020ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں پہلی بار آئی پی ایل طرز پر ایک دن میں ایک شہر میں دو میچ نہیں ہوں گے،ایک دن میں کراچی میں شام کو میچ ہوگا اور اسی رات دوسرا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی انتظامیہ نے یہ فیصلہ تماشائیوں کی دلچسپی بڑھانے اور پچوں کو کم سے کم استعمال کرنیکی وجہ سے کیا ہے۔

گزشتہ چار برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں ایک گرا?نڈ میں کئی کئی ڈبل ہیڈرز ہوتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہلی بار پاکستان سپر لیگ 5کے تمام میچ پاکستان ہی میں ہوں گے اور لاہور 14، کراچی 9، راولپنڈی 8 اور ملتان 3 میچوں کی میزبانی کریگا۔افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں ہوگی جبکہ فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سال مارچ میں کراچی میں فائنل سمیت 8میچ ہوئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ شیڈول کے اعلان کے بعد ٹورنامنٹ کے لیے جوش و خروش بڑھایا جائے۔آئی سی سی کی منظور شدہ سیکورٹی کنسلٹنٹ نے چاروں گرا?نڈز کی سیکورٹی کو کلیئرنس دیدی ہے جس کے بعد پہلی بار کسی گرائونڈ میں ایک دن میں دو میچ نہیں ہوں گے۔پہلامیچ دو پہر کو 2 بجے شروع ہوگا جبکہ شام کو7بجے دوسرا میچ کھیلا جائیگا جو رات سوا دس بجے ختم ہوگا۔

پی سی بی کی دو ٹیلی ویڑن پروڈکشن کمپنیاں بیک وقت کام کریں گی۔ ایک دن میں ایک شہر کو دو میچ نہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کا جوش وخروش پورے ملک میں ہو پھر پچوں پر زیادہ دبا? نہ ہو جس کی وجہ سے کوالٹی کرکٹ برقرار رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو توقع ہے کہ پاکستان میں ٹورنامنٹ کرانے سے انکے اخراجات میں کمی ہوگی اور آمدنی بڑھے گی جبکہ4شہروں میں ٹورنامنٹ ہونے سے شائقین کرکٹ کو بھرپور تفریح ملے گی۔ پی ایس ایل کے نئے پراجیکٹ ایگزیکٹیو شعیب نوید نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، وہ اس سے قبل بورڈ میں منیجر پی ایس ایل اور منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں جبکہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈسے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/01/2020 - 21:28:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :