ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے‘ عمر اکمل

جمعرات 2 جنوری 2020 20:41

ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے‘ عمر اکمل
لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ کرکٹ میں بہتری کیلئے سکول اور کلب کی سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد ہونا چاہیے ‘ پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد پروزیراعظم عمران خان اورپی سی بی حکام مبارکباد کے مستحق ہیں ‘ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہاراوٹی سی لاہورچیلنج کپ میں مغلپورہ سپورٹس کلب کیخلاف میچ میں اپنی کلب کرکٹ سینٹر کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے میچ کے اختتام پر کیا۔ انہوں نے کہا سکول اور کلب کی سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد سے کرکٹ میں بہتری لائی جا سکتی ہے‘پاکستان میں پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کے انعقاد پر دلی خوشی ہوئی ہے‘اس کا تمام کریڈٹ وزیر اعظم خان اور پی سی حکام کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر کو جاتا ہے‘میری کوشش ہے کہ بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آئوں۔ عمراکمل قائد اعظم ٹرافی فائنل میں شاندارڈبل سنچری اسکورکرکے سینٹرل پنجاب کو کامیابی دلانے کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئے اور اوٹی سی لاہورچیلنج کپ میں مغلپورہ سپورٹس کلب کیخلاف میچ میں اپنی کلب کرکٹ سینٹر کی ٹیم کی قیادت کی۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 20:41:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :