آئی سی سی نے پاکستان کے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم برقرار رہنے کی تصدیق کر دی

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، میچ کی منسوخی سے قومی ٹیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا

muhammad ali محمد علی پیر 27 جنوری 2020 20:58

آئی سی سی نے پاکستان کے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم برقرار رہنے کی تصدیق کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جنوری 2020ء ) آئی سی سی نے پاکستان کے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم برقرار رہنے کی تصدیق کر دی، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، میچ کی منسوخی سے قومی ٹیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا ۔

پاکستان اس وقت ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ بنگلہ دیش کی درجہ بندی نویں ہے۔ اگر بنگلہ دیش یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوجاتا توپاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہوجاتا۔ تاہم میچ کی منسوخی سے پاکستان نے کلین سوئپ کر لیا اور یوں پاکستان اپنی نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اس حوالے سے باقاعدہ تصدیق بھی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا، عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کیلئے سیریز میں ناقابل شکست رہنا ضروری تھا۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کیے ہوئے تقریباً 2 سال ہو چکے ہیں۔ پاکستان کو سب سے طویل عرصے کیلئے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
                                                            
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 20:58:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :