پاکستانی فاسٹ باولر نسیم شاہ کا بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی اور اپنی ہیٹ رک پر خوشی کا اظہار

جیت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ،پرفامنس پاکستان کے نام کرتا ہوں،پاکستان میں کرکٹ بحال ہو ئی،ہیٹرک بال پر کپتان نے بال اندر سوئنگ کرنے کا مشورہ دیا،مجھے معمولی انجری ہوئی جو جلد ٹھیک ہو جائے گی، میڈیا سے گفتگو

پیر 10 فروری 2020 14:54

پاکستانی فاسٹ باولر نسیم شاہ کا بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی اور اپنی ہیٹ رک پر خوشی کا اظہار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) پاکستانی فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی اور اپنی ہیٹ رک پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جیت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ،پرفامنس پاکستان کے نام کرتا ہوں،پاکستان میں کرکٹ بحال ہو ئی،ہیٹرک بال پر کپتان نے بال اندر سوئنگ کرنے کا مشورہ دیا،مجھے معمولی انجری ہوئی جو جلد ٹھیک ہو جائے گی ۔

بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کترے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلے کوشش تھی ایک ہی جگہ بال کریں جونہی ریورس شروع ہوا ااس سے میں نے فائدہ اٹھایا، جس وکٹ پر اچھے بال کریں اس سے فائدہ ہوتا ہے کوشش تھی پانچ وکٹ لوں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ انجری کی وجہ سے زیادہ زور نہیں لگایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وقار یونس سے کافی سیکھ رہا ہوں آگے بھی سیکھتا رہوں گا، میں محنت پر یقین رکھتا ہوں ہیٹرک پر گھر والوں سمیت سب نے مبارک باد دی، کپتان نے بہترین مشورے دئیے ہیٹرک بال پر کپتان نے بال اندر سوئنگ کرنے کا مشورہ دیا۔

ہیٹرک بال پر اچھا کیچ پکڑا، ہیٹرک پر بائولر اور بیٹسمین پریشر میں ہوتا ہے ،میری بال پر محمود اللہ پریشر میں تھا جس کی وجہ سے اس نے کیچ دیا۔ ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ انجری کا کوئی مسئلہ نہیں تھوڑا سا کھچاؤ تھا،کوئی خاص انجری نہیں۔ انہوںنے کہاکہ سوچا تھا5 وکٹ لے کر پنجا لگاؤ گا لیکن قسمت نہیں تھی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ وقار یونس غلطی کی تصحیح کرتے ہیں، بہت گائیڈ کرتے ہیں،انکے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ محنت اور اللہ پر یقین رکھتا ہوں،گھر والوں نے سب سے پہلے مبارک باد دی۔ انہوںنے کہاکہ ہیٹ رک سے قبل پتہ نہیں تھا کہ ورلڈ ریکارڈ بن جائیگا۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 14:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :