شرجیل خان نے پی ایس ایل میں منتخب ہونے کے بعد شائقین کیلئے پہلا ویڈیو بیان جاری کر دیا

ابھی اپنے ٹکٹ خریدیں اورکراچی کنگز کوسپورٹ کرنے سٹیڈیم آئیں،میں ہوں تیار،کیا آپ تیار ہیں؟: اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 فروری 2020 11:59

شرجیل خان نے پی ایس ایل میں منتخب ہونے کے بعد شائقین کیلئے پہلا ویڈیو بیان جاری کر دیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے بازشرجیل خان نے مداحوں سے بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کر کے لیگ کو کامیاب بنانے کی اپیل کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ شرجیل خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ”پی ایس ایل اس دفعہ پورے پاکستان میں ہو رہی ہے، اپنی لیگ، اپنا ملک، اپنے لوگ اور اپنے مداح، کیا کمبی نیشن ہے۔

(جاری ہے)

ابھی اپنے ٹکٹ خریدیں اور کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم آئیں کیونکہ یہ ہے کراچی! میں ہوں تیار ، کیا آپ تیار ہیں؟“-
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کرنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اگر جارحانہ کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں کیوں کہ گرین شرٹس کو اس وقت ٹاپ آرڈر میں جارح مزاج بلے بازوں کی اشد ضرورت ہے۔                                                                                               
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 11:59:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :