ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلے میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا،

پاکستان ویمن ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ پرسوں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی

منگل 18 فروری 2020 13:19

ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلے میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا،
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم مرحلے میں کل بدھ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں آکلینڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ ورام اپ مرحلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ جو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا جانا تھا وہ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمن ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ (کل) جمعرات کو بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کے خلاف برسبین کے مقام پر کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوچکا ہے جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائینگے۔ وارم اپ مرحلے میں (آج) ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں آکلینڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ 20 فروری کو آخری وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کی خواتین ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف برسبین کے مقام پر پنجہ آزمائی کرئے گی۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 13:19:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :