امید ہے انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان آکر کھیلے گی: معین علی

پی ایس ایل میں انگلش پلیئرز بھی کھیل رہے ہیں ، بہت اچھا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہے ہیں: آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 فروری 2020 13:38

امید ہے انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان آکر کھیلے گی: معین علی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیو میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے انگلینڈ کی نیشنل ٹیم بھی پاکستان آکر کھیلے گی۔معین علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 5 میں انگلش پلیئرز بھی کھیل رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ انگلش ٹیم بھی یہاں آکر کھیل سکتی ہے۔

انگلش آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہے ہیں ۔ معین علی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اور نانی کی پیدائش پاکستان کی ہے، لیکن وہ انگلینڈ میں پیدا ہوئے ہیں۔اسی پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں 15 سال بعد پاکستان آیا ہوں، اس سے قبل بھی پاکستان آتا رہا ہوں اور یہاں کرکٹ بھی کھیل چکا ہوں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر جانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ میں وہاں ضرور جانا چاہوں گا کیونکہ میری والدہ کی پیدائش آزاد کشمیر میں ہوئی تھی، اس لئے وہاں جانا میرے لئے اہم ہے اور میں وہاں جائوں گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد کیا جارہا ہے جس میں غیر ملکی کرکٹرز، ٹیم کوچز کے علاوہ کمنٹریٹرز بھی شامل ہیں۔                                                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 13:38:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :