سیّد دلاورعباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ، پاکستان، ترکمانستان، یونان، نیپال اور رومانیہ کے کھلاڑیوں نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 25 فروری 2020 18:09

سیّد دلاورعباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ، پاکستان، ترکمانستان، یونان، نیپال اور رومانیہ کے کھلاڑیوں نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) سیّد دلاور عباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ میں پاکستان، ترکمانستان، یونان، نیپال اور رومانیہ کے کھلاڑیوں نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے پری کوارٹر فائنلز مقابلوں میں پاکستان کے شعیب خان نے برطانیہ کے رحیم آغا کو 6-1 اور 6-2، ترکمانستان کے ٹیون نیر گیزوگلو نے آسٹریا کے کرٹس ہانگ تیسنگ ٹین کو 6-2 اور 6-4، ترکمانستان کے برٹین دورن نے آسٹریا کے کیوین کوئٹنر کو 6-0 اور 6-4، یونان کے سٹائلین پوٹس نے چائنیز تائیپے کے چنگ ہون کو 6-1 اور 6-2، نیپال کے اریان گیری نے ترکمانستان کے امیر توگلو کڈیمیر کو 6-1 اور 6-1، ترکمانستان کے کیرم اوزلے نے پاکستان کے احمد کامل کو 6-1 اور 6-2، رومانیہ کے لاسٹین بیلیا نے ترکمانستان کے مصطفی کو 6-4 اور 6-2 جبکہ ترکمانستان کے گوکلپ ایار نے چائنیز تائیپے کے من ہنگ کائو کو 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گرلز سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں آئرلینڈ کی درسا نے کوریا کی جونسی لی کو 6-2 اور 6-0، چین کی رینکی نے امریکہ کی امینہ سلیبیائیفا کو 7-5 اور 6-2، قزاخستان کی زانسایا بکیتنرہن نے ترکمانستان کی مینا توگلو کڈیمیر کو 6-1 اور 7-5 جبکہ ترکمانستان کی لیلیٰ نیلوفر الماس نے قزاخستان کی عاصمہ کو 6-1 اور 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

بوائز ڈبل کوارٹر فائنل مقابلوں میں برطانیہ کے رحیم آغا اور یونان کے سٹائلین پوٹس نے پاکستان کے ذلان خان اور سبحان بن سالک کو 6-3 اور 6-4، پاکستان کے احمد کامل اور محمد شعیب نے ترکمانستان کے ٹونا نیگیزوگلو اور امیر توگلو کڈیمیر کو 6-1 اور 6-4، رومانیہ کے لسٹین بیلیا اور آسٹریا کے کیوین کوئٹنر نے چائنیز تائیپے کے کوان چانگ ہوانگ اور ہانگ کانگ کے تیسنگ ٹین کو 6-2 اور 6-4، ترکمانستان کے گوکلپ ایار اور مصطفی نے چائنیز تائیپے کے منا ہونگ کائو اور چن تنگ کو 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

گرلز ڈبل کوارٹر فائنل مقابلوں میں ماسکو کی سائی ڈنگ چائی اور چین کی رینکی نے امریکہ کی امینہ سلی بائیف اور قزاخستان کی عاصمہ کو 6-1 اور 6-3، نیپال کی ابلیشا بستا اور سری لنکا کی نیارا نے پاکستان کی زوہا عاصم اور قزاخستان کی زانسایا بکیتنز ہن کو 6-1 اور 6-1، ترکمانستان کی لیلیٰ نیلوفر الماس اور مینا ٹوگلو نے کوریا کی جیانگ من اور جون سلی کو 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ (آج) بدھ کو بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنلز، گرلز سنگلز کے سیمی فائنلز صبح 10 بجے جبکہ بوائز اور گرلز ڈبل کے سیمی فائنل مقابلے دوپہر 2 بجے کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 18:09:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :