جو سالسبری اور راجیو رام پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

جمعرات 27 فروری 2020 16:46

جو سالسبری اور راجیو رام پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) انگلینڈ کے جو سالسبری اور انکے امریکی جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئی۔

(جاری ہے)

مائیکل وینس اور جان پیرز پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست دیکر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں مائیکل وینس اور جان پیرز پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے جو سالسبری اور انکے امریکی جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 16:46:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :