کراچی کنگز کا وکٹ کیپر کیچ پکڑنے کی کوشش میں لاہور قلندرز کے بیٹسمین کو چمٹ گیا

اس خوشگوار لمحے کو دیکھنے والے گراونڈ میں موجود شائقین کے ساتھ ساتھ کمنٹری روم میں بھی زوردار قہقہے لگانے شروع کر دئیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 مارچ 2020 14:50

کراچی کنگز کا وکٹ کیپر کیچ پکڑنے کی کوشش میں لاہور قلندرز کے بیٹسمین کو چمٹ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9مارچ2020ء ) پاکستان سپر لیگ فائیو کا 22واں میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ دوران میچ کراچی کنگز کا وکٹ کیپر بال کو کیچ کرنے کی کوشش میں لاہور قلندرز کے بیٹسمین کو چمٹ گیا۔ پی ایس ایل فائیو میں جہاں یاد رہ جانے والی اننگز کھیلی جا رہی ہیں، وہیں گراونڈ میں یاد رہ جانے والے لمحے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی کچھ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جانے والے 22ویں میچ میں دیکھنے میں آیا جب کراچی کنگز کے باؤلر کی گیند پر لاہور قلندر کے کھلاڑی بین کٹنگ نے پیچھے کو شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جو کہ کھیلنے میں ناکام رہا۔ تاہم بال بیٹسمین کے کندھے سے ٹکرا کہ ہوا میں اچھل گئی جسے پکڑنے کی کوشش میں کراچی کنگز کا وکٹ کیپر چیڈوک والٹن لاہور قلندرز کے بلے باز کی ٹانگوں سے چمٹ گیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں اس خوشگوار لمحے کو دیکھنے والے گراونڈ میں موجود شائقین کے ساتھ ساتھ کمنٹری روم میں موجود کمنٹیٹر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور کمنٹری میں ہی زوردار قہقہے لگانے شروع کر دیئے۔یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے بیٹنگ شروع کی اور پورے اوور کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندر کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔ والٹن نے 45، بابر اعظم نے 38 رنز بنائے جب کہ الیکس ہیلز 80 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بالنگ میں لاہور قلندر کی جانب سے معاذ خان نے 2اورسلمان ارشاد نے1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف حاصل کرلیا۔ قلندرز نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے دھواں دھار اننگ کھیلی اور 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 12 چھکے اور تین چوکے لگاکر ٹیم کو فتح دلائی۔
وقت اشاعت : 09/03/2020 - 14:50:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :