دنیائے کرکٹ کا پہلا کھلاڑی جو مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار ہوگیا

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کے دوران کیوی کرکٹر لوکی فرگوسن طبیعت بگڑنے اور وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 مارچ 2020 00:13

دنیائے کرکٹ کا پہلا کھلاڑی جو مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار ہوگیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ2020ء ) دنیائے کرکٹ کا پہلا کھلاڑی جو مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار ہوگیا، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کے دوران کیوی کرکٹر لوکی فرگوسن طبیعت بگڑنے اور وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کیا ہے، وہیں اب تک خوش قسمتی سے دنیا کا کوئی بھی کرکٹر اس وائرس کا شکار نہیں ہوا تھا۔

تاہم اب خدشے کا اظہار کیا جا رہا ایک مایہ ناز غیر ملکی کرکٹر مبینہ طور ہر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلنے میں مصروف کیوی فاسٹ باولر لوکی فرگوسن میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں لوکی فرگوسن کو علیحدہ رکھ کر ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی فاسٹ بولر کین رچرڈسن کو بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ 29 سالہ فاسٹ بولر نے جمعرات کی رات گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے۔ بعد ازاں بتایا گیا ہے کہ کین رچرڈسن کے ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں، اور ان میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث کئی ممالک اپنی کرکٹ سیریز منسوخ کر چکے ہیں۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل بھی پہلی مرتبہ ملتوی کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں بھی کرونا وائرس خدشات کے باعث پی ایس ایل میچز بند دروازوں کے پیچھے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2020 - 00:13:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :