پی ایس ایل شائقین پر پابندی ، پی سی بی کو 100 ملین خسارہ برداشت کرنا ہوگا

اس نقصان کو پی سی بی اور پی ایس ایل فرانچائز بالترتیب 30 فیصد اور 70 فیصد کے شرح سے شیئر کریںگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 مارچ 2020 12:16

پی ایس ایل شائقین پر پابندی ، پی سی بی کو 100 ملین خسارہ برداشت کرنا ہوگا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل 2020ء کے بقیہ میچز لاہور اور کراچی میں کورونا وائرس کے پھوٹنے کے خدشے کی وجہ سے بند دروازوں میں کرانے کا 100 ملین کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نقصان کو پی سی بی اور پی ایس ایل فرانچائز بالترتیب 30 فیصد اور 70 فیصد کے شرح سے شیئر کریں گی۔

کرکٹ بورڈ کو یہ متوقع آمدنی ٹکٹوں اور دیگر ڈیل سے آنی تھی۔ اب اسے ٹکٹوں کی رقوم بھی واپس کرنا ہو گی۔ اسی دوران وبا کے پھوٹنے کے خدشے کے پیش نظر کئی انٹرنیشنل پلیئرز پی ایس ایل سیزن فائیو چھوڑ کر واپس اپنے ملکوں کو جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اسی طرح ملٹی بلین ڈالر انڈین پریمیئر لیگ 2020ء بھی التوا کا شکار ہو گئی ہے جو 29 مارچ سے 15 اپریل تک کھیلی جانی تھی۔

(جاری ہے)

یہ سارے اقدامات کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے خوف سے احتیاطی اقدامات کے طور پر کئے گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کویہ خدشات بھی لاحق ہیں کہ کورونا وائرس کے پھوٹنے کا پاکستانی معیشت پر انتہائی خراب اثر پڑے گا۔ اس سے ذاتی آمدنی میں خاصی کمی آئے گی۔دوسری جانب پاکستان نے آج ہی اپنی زمینی سرحدوں اور انٹرنیشنل فلائٹس کو پندرہ دنوں کیلئے محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ زمینی سرحدیں چین اورر ایران کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں جو سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہیں۔گلوبل ایچ بی ایل کی خزانچی ریشا محی الدین کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کورونا وائرس نے اگر پاکستانی آبادی کو اپنی گرفت میں لیا تو اس سے انسانی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2020 - 12:16:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :