ملک میں ٹین پن بائولنگ کے کھیل آہستہ آہستہ مقبولیت اختیار کر رہا ہے، خواجہ احمد مستقیم

اتوار 22 مارچ 2020 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم نے کہاکہ ملک میں ٹین پن بائولنگ کے کھیل آہستہ آہستہ مقبولیت اختیار کر رہا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ 25 مارچ سے کراچی میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث اس کو ملتوی کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ دوسرے کو فروغ حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ ایک دور تھا کہ پاکستان نے دنیا پر کھیلوں کے میدان ہاکی، کرکٹ، سنوکر اور سکواش میں حکمرانی کررکھی ہے، آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب بڑی وجہ یہ تھی کھلاڑیوں نے کھیلوں میں دلچسپی لینی چھوڑ دی ہے کیونکہ کھلاڑی کہتا ہے کہ ہمیں وہ مقام حاصل نہیں ہے جو انٹرنیشنل سطح پر ایک کھلاڑی کو حاصل ہے اور اب گذشتہ ماہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کبڈی عالمی کپ میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے پاس ابھی تک کوئی کھیلنے کے لئے کوٹ تک نہیں اور حکومت کوٹ بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جگہ فراہم کرے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کئی سال پہلے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کو کھیلنے کے کورٹ کے لئے جگہ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی تھی اور یہ معلوم نہیں ہے کہ اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کی روشنی میں جگہ الاٹ کی جائے تاکہ ٹین پن بائولنگ کھیلنے کے لئے کورٹ بنایاجائے۔ خواجہ احمد مستقیم نے ملک میں ٹین پن بائولنگ کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ٹین پن بائولنگ کا کھیل مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2020 - 14:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :