پی ایس ایل میں انتہائی بری کارکردگی، کیون پیٹرسن نے لائیو سیشن کے دوران احمد شہزاد کی ’عزت افزائی‘ کر دی

صحافی نہیں تمہارا دوست ہوں، پریس کانفرنس جیسی باتیں نہ کرو:سابق برطانوی کپتان،پاکستانی اوپنرغائب دماغی میں پاکستان سپر لیگ کو آئی پی ایل کہہ بیٹھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 اپریل 2020 16:16

پی ایس ایل میں انتہائی بری کارکردگی، کیون پیٹرسن نے لائیو سیشن کے دوران احمد شہزاد کی ’عزت افزائی‘ کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2020ء ) انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ 5 میں ناقص کارگردگی دکھانے پر احمد شہزاد کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں گفتگو کررہے تھے کہ پیٹرسن نے احمد شہزاد خراب بلے بازی پر آڑے ہاتھوں لےلیا۔خیال رہے کہ احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی سات اننگز میں صرف 61 رنز بنائے تھے، جس پر پیٹرسن نے شہزاد کو خراب کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کو صرف آپ کی بیٹنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہا ہوں، آپ نے رنز کیوں نہیں بنائے‘۔’شیزی (شہزاد) میں کوئی صحافی نہیں ہوں، میں آپ کا دوست ہوں تو آپ مجھے سے ایسے بات کریں جیسے ہم کوئی پریس کانفرنس کررہے ہوں، لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے رنز کیوں نہیں بنائے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کیا اور کیوں بہترین کھیل نہیں کھیلا‘۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے پیٹرسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پی ایس ایل فائیو میں بہترین کھیل پیش کیا تھا انہوں نے رنز نہ بننے کا ملبہ قسمت کی خرابی پر ڈال دیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ایک اور بلے باز نے احمد شہزاد کے بالوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ بال کیوں نہیں کٹواتے کیا آپ کے پاس کلیپر (بال کاٹنے کی مشین) نہیں ہے۔؟، اس دوران خود غائب دماغی میں پاکستانی بیٹسمین پی ایس ایل کو ’آئی پی ایل‘ کہہ گئے جس پر سوشل میڈیا پر بھی ان کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے کچھ میچز کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے معطل کردئیے تھے تاہم دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سیزن فائیو میں بہترین کھیل پیش نہ کرنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ احمد شہزاد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصّہ تھے جب کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے بلے بازی کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/04/2020 - 16:16:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :