وسیم اکرم نے یقینی بنایا پاکستان 1992ء کے بعد مزید کوئی ورلڈکپ نہ جیت سکے،عامر سہیل

مایہ ناز فاسٹ باولر کے ورلڈ کپ 1996ء میں بھارت کیخلاف کوارٹرفائنل نہ کھیلنے کے بارے میں مجھے دوست پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 مئی 2020 12:00

وسیم اکرم نے یقینی بنایا پاکستان 1992ء کے بعد مزید کوئی ورلڈکپ نہ جیت سکے،عامر سہیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مئی 2020ء ) پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل نے لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو پرنسپل فورس قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لیجنڈری فاسٹ باؤلر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ قومی ٹیم 1992ء کی فاتحانہ مہم کے بعد کوئی ورلڈ کپ نہ جیت پائے۔ اوپننگ بیٹسمین عامر سہیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2003ء تک ہر ورلڈ کپ سے قبل وسیم اکرم کو کپتان کی حیثیت سے فروغ دینے کے لئے ایک سوچی سمجھی مہم چلائی جاتی تھی جب کہ اس کپتان کو اس وقت ٹیم سے نکالا گیا جب وہ ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت آسان ہے کہ 1992ء کے ورلڈ کپ کو ایک طرف رکھیں اور 1996ء ورلڈ کپ کے بارے میں بات کریں۔ 1995ء میں رمیز راجہ کپتان تھے۔ اس سے پہلے سلیم ملک کپتان تھے ، وہ بہت کامیاب تھے اور اگر وہ کپتان کی حیثیت سے ایک سال مزید گزار لیتے تو وسیم اکرم 2003ء میں ورلڈکپ کی قیادت نہ کر رہے ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں کہ 2003 ءتک کیا ہوا ، کپتان کو ہٹانے اور وسیم اکرم کو کپتان لگانے کے لئے ہر ورلڈ کپ سے پہلے ایک حکمت عملی تیار کی جاتی تھی کہ دوسرے کپتان کو کیسے ہٹا کر خود اس کی جگہ لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو وسیم اکرم کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں سب بڑی شراکت 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننا ہے۔اپنے دعویٰ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے وسیم اکرم کی سب سے بڑی شراکت یہ یقینی بنا رہی تھی کہ 1992ء کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کوئی ورلڈ کپ نہ جیت پائے۔ تاہم انہیں وزیراعظم عمران خان کا بے حد مشکور ہونا چاہئیے جنہوں نے اسے صدارتی ایواڑد سے نوازا،وہ احتساب کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے وسیم اکرم کو پی سی بی سے علیحدہ کریں۔

اگر وسیم اکرم پاکستان کے ساتھ مخلص ہوتے تو ہم آسانی سے، 1996ء ، 1999ء اور 2003ء کے ورلڈ کپ جیت سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رچایا کیا گیا تھا اب اس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کے پیچھے چھپے مجرم کو سامنے لایا جانا چاہئے۔
وقت اشاعت : 05/05/2020 - 12:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :