افغان وکٹ کیپر شفیق اللہ پر فکسنگ کے جرم میں 6 برس کی پابندی عائد

شفیق اللہ پر افغانستان پریمیئر لیگ میں فکسنگ اور ساتھی کھلاڑی کو کرپشن پر اکسانے کے بھی الزامات ہیں، افغان کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 مئی 2020 12:51

افغان وکٹ کیپر شفیق اللہ پر فکسنگ کے جرم میں 6 برس کی پابندی عائد
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2020ء ) افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ پر فکسنگ کے جرم میں 6 برس کی پابندی عائد کردی گئی۔ افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 30 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ نے خود پر عائد کرپشن الزامات تسلیم کرلیے، ان میں 20-2019ء کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ کو فکسڈ کرنے کی کوشش بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ان پر 2018ء میں افغانستان پریمیئر لیگ میں بھی فکسنگ اور ساتھی کھلاڑی کو کرپشن پر اکسانے کے الزامات بھی ہیں۔

۔ یا د رہے کہ شفیق اﷲ نے اپنے ملک کی 24 ون ڈے میں نمائندگی کرتے ہوئے دو نصف سنچریوں کی مدد سے 430رنز بنائے جب کہ وہ 46 ٹی ٹونٹی بھی کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے ایک نصف سنچری کی مدد سے 494 رنز سکور کیے ۔ ذرائع کے مطابق ان پر پابندی بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی چار مرتبہ خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 11/05/2020 - 12:51:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :