شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا 10 سالہ تجربہ ہے :بابراعظم

بند دروازوں کی کرکٹ پاکستان کیلئے نہیں دیگر ٹیموں کیلئے کڑا چیلنج ثابت ہو گی: کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 مئی 2020 15:15

شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا 10 سالہ تجربہ ہے :بابراعظم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2020ء ) قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا دس سالہ تجربہ ہے لہٰذا کورونا وائرس کے سبب بند دروازوں کی کرکٹ ہوئی تو یہ پاکستان کیلئے نہیں بلکہ دیگر ٹیموں کیلئے کڑا چیلنج ثابت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی موجودہ رینکنگ قابل قبول نہیں لہٰذا انہیں ٹاپ تھری ٹیموں میں جگہ بنانے پر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹور کیلئے مذاکرات جاری ہیں لیکن یقین ہے کہ پی سی بی پلیئرز کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دے گا جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنا ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لہٰذا ان پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا البتہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں سال ہی ہونا چاہئے کیونکہ یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ بھی ہے جس میں وہ قیادت کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔                                                                                                                
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 15:15:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :