سپریم کورٹ کے سابق جج عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے

پیر 1 جون 2020 12:07

سپریم کورٹ کے سابق جج عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2020ء) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔
اب اس اپیل کی سماعت کے لیے تاریخ کا تعین انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کریں گے۔جونہی تاریخ کا فیصلہ ہوگا،پی سی بی اس کاا اعلان کردے گا۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 12:07:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :