بلوچستان اپنے پائوں پر کھڑا ہوگیا تو دنیا ہم سے امداد لے گی، شاہد آفریدی

ہفتہ 6 جون 2020 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جس دن بلوچستان اپنے پائوں پر کھڑا ہوگیا دنیا پاکستان سے امداد لے گی۔

(جاری ہے)

چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ جس دن ہم آپس میں ایک ہوئے تو دشمن کو شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو کیوں نظر انداز کیا گیا ہے، یہاں ٹیلنٹ بہت ہے، مگر سہولیات کا فقدان ہے، اب ہمیں پرانی باتوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے ایک بچے کے پائوں سے کانٹے نکال کر اسے جوتا پہنایا جس سے بہت خوشی ملی،تاہم میری کوششوں کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔
وقت اشاعت : 06/06/2020 - 23:32:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :