جاوید آفریدی نے منی پی ایس ایل کروانے کی تجویز دیدی

اگر 15 اوورز یا 100 گیندوں پر مشتمل ایک منی پی ایس ایل کروائی جائے تو کیسا رہیگا؟: مالک پشاور زلمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 جولائی 2020 13:04

جاوید آفریدی نے منی پی ایس ایل کروانے کی تجویز دیدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2020ء ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے منی پی ایس ایل کروانے کی تجویز دیدی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے لکھا کہ ’’ اگر ایک منی پی ایس ایل کروائی جائے تو کیا رہے گا؟، انہوں نے منی پی ایس ایل کی ایک اننگز 100 گیندوں یا 15 اوورز تک محدود رکھنے کی تجویز بھی دی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے لکھا کہ’’ آپ کیا کہیں گے اگر ارتغل غازی پشاور زلمی کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر جوائن کرلیں‘‘-
جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ تجسس بڑھ رہا ہے کہ کیا واقعی ارتغل غازی پی ایس ایل فیملی کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے صارفین کو اور زیادہ تجسس میں مبتلا کر دیا ہے،کیونکہ اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی اسریٰ بیلجیک کو بھی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اشارہ دیا ہے،انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حیملہ سلطان کو بھی پشاورزلمی کا ایمبیسیڈر بننے کی آفر کی جائے تو؟۔
۔صارفین کی جانب سے اس ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کو پی ایس ایل میں دیکھ کر خوشی ہو گی۔

جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ پر اب ارطغل غازی کی حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسریٰ بیلجیک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’جاوید آفریدی، میں آپ کے ساتھ جلد ہی ایک خوشخبری شیئر کروں گی‘‘۔
جاوید آفریدی نے اس ٹویٹ کے جواب میں اداکارہ اسریٰ بیلجیک کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ ارطغرل غازی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے معروف ترکش اداکاروں کو بھی پاکستان میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ ہوچکا ہے اور اب تک کئی اداکار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کر چکے ہیں۔

کئی اداکاروں نے پاکستانیوں کی محبت دیکھتے ہوئے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا اور جلد ہی یہاں آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔ ارطغرل غازی کے سلیمان شاہ نے پاکستانیوں کی محبت پر اظہار تشکر کے لیے منفرد طریقہ بنایا۔ارطغرل غازی میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے اداکار سردار گوکخان نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اردو میں اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے پیغام لکھا اور کہا کہ میرے پیارے پاکستانی دوستو آپ کی دلچسپی اور پیار کے لئے بہت شکریہ۔ ساتھ ہی انھوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے اپنا پیغام پاکستان کی قومی زبان اردو اور ترکش زبان میں تحریر کیا۔
وقت اشاعت : 08/07/2020 - 13:04:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :