ملک میں ایک اور عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر جاری، پی ایس ایل 6 کے میچز کروائے جانے کا امکان

پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری، تعمیر پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن سے قبل مکمل ہو جائے گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2020 21:33

ملک میں ایک اور عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر جاری، پی ایس ایل 6 کے میچز کروائے جانے کا امکان
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2020ء) ملک میں ایک اور عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر جاری، پی ایس ایل 6 کے میچز کروائے جانے کا امکان، پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری، تعمیر پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن سے قبل مکمل ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے سال پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے ایک اور اسٹیڈیم کو تیار کروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں واقع ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔


اسٹیڈم کی نئے سرے سے تعمیر کی جا رہی ہے اور اسے ایک عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر اگلے سال شیڈول پی ایس ایل 6 سے قبل ہی مکمل ہو جائے گی۔ اسٹیڈیم کی تعمیر سے ملک میں ایک اور بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا اضافہ ہو جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 21:33:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :