انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس، عالمگیر شیخ کی شرکت

پیر 13 جولائی 2020 19:32

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس، عالمگیر شیخ کی شرکت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس کا انعقاد پیر کو کیا گیا۔ ایشیئن کنفڈریشن بلیئرڈ اینڈ سپورٹس کے سینئر نائب صدر عالمگیر شیخ نے بھی ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی۔ قطر اس سال نومبر دسمبر میں کئی انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ ورلڈ سنوکر مینز ویمنز اور ماسٹر چیمپئن شپ رواں سال نومبر دسمبر دوحہ میں ہو گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی قطر ہی کرے گا۔ آئی بی ایس ایف ٹیم اور سکس ریڈ بال چیمپئن شپ دبئی سے قطر منتقل کر دی گئی۔ قطر اسی سال ورلڈ انڈر 18اور ورلڈ انڈر 21کی بھی میزبانی کرے گا۔ اسی سال نومبر دسمبر میں آئی بی ایس ایف کی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا۔ اجلاس کے بعد آئی بی ایس ایف کے الیکشن 2020ء بھی ہوں گے۔ آئندہ سال ورلڈ انڈر 18 اور ورلڈ انڈر 21 کی میزبانی کی پیشکش آسٹریلیا اور روس نے کردی ہی. آئی بی ایس ایف کی آئندہ ٹیلی کانفرنس 15 اگست کو ہو گی۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 19:32:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :