انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال، پاکستانی ٹیم کو خوشخبری سنا دی گئی

قومی کرکٹ ٹیم صرف 5 میچز کھیل کر پانچویں پوزیشن پر براجمان، انگلش ٹیم صرف 6 پوائنٹس آگے ہے، بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے

پیر 13 جولائی 2020 20:15

انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال، پاکستانی ٹیم کو خوشخبری سنا دی گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء) انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال، پاکستانی ٹیم کو خوشخبری سنا دی گئی، قومی کرکٹ ٹیم صرف 5 میچز کھیل کر پانچویں پوزیشن پر براجمان، انگلش ٹیم صرف 6 پوائنٹس آگے ہے، بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ میں بالآخر کھاتہ کھول لیا، میچ سے قبل کالی آندھی بغیر کسی پوائنٹ کے آٹھویں نمبر پر تھی لیکن انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ جیتنے کے بعد اس کو 40 پوائنٹس حاصل ہوئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے چیمپئن سپ میں اپنا پہلا میچ جیتا بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی بھی حاصل کی اور اب پروٹیز ٹیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کے انگلینڈ کے خلاف ابھی دو ٹیسٹ میچز باقی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کورونا وائرس سے قبل مارچ کے مہینے میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرکے تین ایک درجہ ترقی حاصل کرلی تھی اور یوں کیوی ٹیم تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پہنچ گئی تھی، کیویز ٹیم بھارت کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچی تھی تاہم مسلسل دو میچوں میں شکست دینے کے بعد اس نے مزید دو درجے ترقی کی یوں کیویز ٹیم کی بھارتی ٹیم کو سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد تین درجہ ترقی ملی اور وہ اب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ نے مارچ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل فتوحات کے سلسلے کو توڑ دیا تھا۔

بھارتی ٹیم سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات حاصل کی تھیں تاہم رواں سال مارچ کے مہینے میں اس کو کیویز کے ہاتھوں دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یوں بھارتی ٹیم کی مسلسل فتوحات کے تسلسل کو بھی کیوی ٹیم نے توڑ دیا تھا تاہم اس کے باوجود بھی بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کیویز ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسکو تین میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اس کو چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کو مسلسل دو میچوں میں شکست دینے کے بعد تین درجے ترقی کے بعد کیوی ٹیم 180 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 9 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 146 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان کی ٹیم 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ سری لنکن ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھوں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اسکے 40 پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 24 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ بنگال ٹائیگرز تحال کوئی میچ نہیں جیت سکے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 20:15:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :