کشمیر میں ہماری مائوں بہنوں بیٹیوں پر ظلم وستم کئے جارہے ہیں، جو قابل بر داشت نہیں ، انعام بٹ

ہمارا خون کا ایک ایک قطرہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے حاضر ہے، ہم ان کی آزادی کی اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، بیان

بدھ 5 اگست 2020 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہماری مائوں بہنوں بیٹیوں پر ظلم وستم کئے جارہے ہیں، ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے جبر وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کسی کے لیے بھی قابل برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ہمارا خون کا ایک ایک قطرہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے حاضر ہے، ہم ان کی آزادی کی اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، انشااللہ مقبوضہ کشمیر بھی جلد پاکستان بنے گا۔

انعام بٹ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کواپنی قراردادوں پرعمل کروانا چاہئے، پہلے پی بہت دیر ہوچکی ہے اب مزید دیر نہیں کرنی چاہیے۔انصاف میں تاخیر بہت بڑا ظلم ہے اور اس ظلم کو اب بند ہونا چاہیے،کشمیریوں کا فیصلہ استصواب رائے سے ہی ہوسکتا ہے۔اس کا کوئی دوسرا حل نہیں۔
وقت اشاعت : 05/08/2020 - 16:09:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :